the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
انقرہ،23جولائی(ایجنسی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک ہزار سے زیادہ نجی اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ناکام فوجی بغاوت سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو کسی فرد الزام کے بغیر زیر حراست رکھنے کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صدر ایردوآن کے دستخطوں سے ہفتے کے روز جاری کردہ اس حکم کے تحت حکومت کو گولن تحریک سے مشتبہ



تعلق کے الزام میں 1043 نجی اسکولوں ،1229 خیراتی اداروں اور فاؤنڈیشنوں،19 ٹریڈ یونینوں،15 جامعات اور 35 میڈیکل اداروں کو بند کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔

صدر ایردوآن نے مشتبہ افراد کو تفتیش کی غرض سے زیادہ سے زیادہ تیس روز تک زیر حراست رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔اس سے پہلے مشتبہ افراد کو زیادہ سے زیادہ چار روز تک زیر حراست رکھا جاسکتا تھا۔اس مدت میں توسیع کا مقصد ناکامی فوجی بغاوت میں ملوّث افراد کے خلاف تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرنا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.